The news is by your side.

Advertisement

وفاق نے کے پی حکومت کا انسداد منشیات قانون سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے کے پی حکومت کا انسداد منشیات قانون چیلنج کردیا ، جس میں کہا منشیات کے حوالے سے قانون سازی وفاق کا اختیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں وفاقی حکومت کی کے پی حکومت کا انسداد منشیات قانون سے متعلق آئینی درخواست پر3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

اے این ایف نے کہا منشیات کے حوالے سے قانون سازی وفاق کا اختیار ہے، کے پی حکومت نے2019 کا ایکٹ بنا کر وفاقی قانون معطل کردیا۔

وکیل اے این ایف کا کہنا تھا کہ وفاقی قانون ختم ہونے سے این ایف مقدمات کالعدم ہو رہے، منشیات کے حوالے سے عالمی کنونشن اور قوانین موجود ہیں، اقوام متحدہ کی ہدایات کےمدنظر 1997 کا قانون بنا تھا، کے پی اسمبلی نے آئین کے آرٹیکل 143 کومدنظرنہیں رکھا۔

جسٹس مشیرعالم نے کہا اٹارنی جنرل اورصوبائی حکومت کا مؤقف سنناضروری ہے، بعد ازاں عدالت نے مزید سماعت آئندہ ہفتےتک ملتوی کردی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں