جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات میں صدر اور سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال کا نام ایک بار پھر شامل

اشتہار

حیرت انگیز

کوالالمپور: دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں صدر اور سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال کا نام ایک بار پھر شامل کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹیڈیز سینٹر نے دنیا کے پانچ سو بااثر ترین مسلمانوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

فہرست میں خدمت خلق، سائنس، ٹیکنالوجی ،میڈیا۔ آرٹس اینڈ کلچر، سیاست اور مذہبی معاملات میں انتظامی صلاحیتوں سمیت تیرہ مختلف کیٹگریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پانچ سو با اثر مسلمانوں کے نام ہیں۔

پانچ سو با اثر شخصیات کی فہرست میں صدر اور سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال کا نام ایک بار پھر شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نواز شریف، شہباز شریف، چیئرمین پی ٹی آئی، مفتی تقی عثمانی، مولانا طارق جمیل، امیر تبلیغی جماعت پاکستان مولانا نذر الرحمان اور سمیع یوسف بھی پانچ سو بااثر مسلمان شخصیات میں شامل ہیں۔

بااثر مسلمانوں میں پروفیسر نقیب العطاس، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ترک صدر رجب طیب اردوان، مصری صدر الفتح السیسی، حماس کے سینئر رہنما اسماعیل ہانیہ بھی شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں