کراچی : اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے آئی بی افسران کی جانب سے”ٹیم سرعام” پر وحشیانہ حملے اور تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ اقرارالحسن اور ان کی ٹیم پر آئی بی افسران و عملے کا وحشیانہ حملہ اور تشدد انتہائی قابل مذمت ہے۔
Strongly condemn the brutal attack and torture on our anchor @iqrarulhassan and team members.They were subjected to third degree torture.Thanks to @ImranKhanPTI for taking immediate action. I urge the matter is investigated & perpetrators are taken to task and not just suspended pic.twitter.com/P0cGnRbC3r
— Salman Iqbal ARY (@Salman_ARY) February 15, 2022
سلمان اقبال نے کہا کہ اقرارالحسن اور ان کی ٹیم پر تھرڈ گری ٹارچر کیا گیا، میری درخواست ہے کہ اس معاملے کی جلد از جلد تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے۔
سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال نے مزیدکہا کہ اس اندوہناک واقعے کا فوری ایکشن لینے پر میں وزیراعظم عمران خان کا شکر گزار ہوں۔
اس کے علاوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقرارالحسن ایک بہادر صحافی ہے، ان کی ٹیم پر حملہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
اقرار الحسن بہادر صحافی ہے، ان پر اور ان کی ٹیم پر ہونے والا حملہ انتہائی افسوس ناک اور قابل۔مذمت ہے، معاشرے میں سچ بولتی آوازوں کو دبانے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو گی! میں اپنے بھائی #iqrarulhassan کے ساتھ کھڑا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ افسوس ناک واقعہ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیئے!
— Usman Dar (@UdarOfficial) February 15, 2022
عثمان ڈار نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ سچ بولتی آوازوں کو دبانے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی، میں اپنے بھائی اقرارالحسن کے ساتھ کھڑا ہوں، میں سمجھتا ہوں کہ افسوسناک واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔