ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

سی ای او کے الیکٹرک نے زیادہ لوڈشیڈنگ کا اعتراف کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے بدترین لوڈشیڈنگ کا اعترف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں شک نہیں لوڈشیڈنگ زیادہ ہور ہی ہے، لوڈشیڈنگ وہاں بھی ہو رہی ہےجہاں نہیں ہوتی تھی۔

کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مونس علوی نے کے الیکٹرک کی جانب سے شہریوں کو ملنے والی اذیتوں میں سے سرفہرست لوڈشیڈنگ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت زیادہ مسئلہ لوڈشیڈنگ کاہے، لوڈشیڈنگ وہاں بھی ہورہی ہےجہاں نہیں ہوتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اعتراف کرتےہیں مستثنیٰ علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے،10سے 12دن میں درجہ حرارت کم ہوگا تو بجلی کی طلب میں بھی کمی ہوگی، آئندہ سال لوڈشیڈنگ سےمتعلق صورتحال بہترہوجائےگی،3200میگاواٹ بجلی فراہم کرسکتےہیں جبکہ طلب3500میگاواٹ ہے۔

زائد بلنگ اور مہنگی بجلی کا دفاع کرتے ہوئے سی ای او نے کہا کہ کراچی میں بجلی کے ریٹ کو خود کم یا بڑھا نہیں سکتے، کراچی کا ٹیرف ملک سے ڈھائی روپےکم ہے، جہاں پہلےلوڈ شیڈنگ ہوتی تھی وہاں مسلسل بجلی کی فراہمی پربل زیادہ آیا، مارچ میں میٹرریڈنگ کےبغیربل آئےتواس کوفوری واپس لےلیا جب کہ اپریل میں میٹرریڈنگ کےبعدبل بھیجےگئےہیں۔

مونس علوی نے کہا کہ وفاقی محتسب کے99فیصدفیصلےکےالیکٹرک کےحق میں ہوتےہیں،صارفین وفاقی محتسب میں بھی شکایات درج کراسکتےہیں۔ انہوں نے شہریوں کو امید دلائی کہ حکومت سےمل کر کام کر رہےہیں جلدصورتحال پرقابو پالیں گے، وفاق کےساتھ اچھےروابط ہیں،مسائل کاحل نکال رہےہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں