تازہ ترین

سی ای او موبی لنک نے کرونا ریلیف فنڈ کے لیے 5 کروڑ کا چیک دے دیا

اسلام آباد: سیلولر کمپنی جاز موبی لنک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے وزیر اعظم کرونا ریلیف فنڈ میں 5 کروڑ روپے کا چیک دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آج وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی زلفی بخاری اور جاز کے سی ای او عامر ابراہیم نے خصوصی ملاقات کی۔

ملاقات میں سی ای او جاز نے وزیر اعظم کو کرونا کی وبا کے سلسلے میں قائم ریلیف فنڈ کے لیے 5 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا، اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کرونا ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالنے والے تعریف کے مستحق ہیں۔ انھوں نے معاون خصوصی زلفی بخاری کی خصوصی کوششوں کو بھی سراہا۔

پاکستان میں سیلولر کمپنی کے بڑے اعلانات، کئی پیکجز فری ہوں گے

دریں اثنا، کمپنی نے صارفین کی جانب سے فنڈز میں حصہ ڈالنے کے لیے طریقہ کار کا بھی اعلان کر دیا، جس کے مطابق صارفین گھر بیٹھے 6677 پر پیغام بھیج کر 20 روپے عطیہ کر سکیں گے۔

معاون خصوصی زلفی بخاری اور جاز کے سی ای او عامر ابراہیم، وزیر اعظم عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کر رہے ہیں

اے آر وائی نیوز کے مطابق مجموعی طور پر کمپنی کی جانب سے 20 کروڑ روپے کا ریلیف پیکج دیا گیا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے کمپنی کے سی ای او اور ملازمین کی جانب سے کرونا ریلیف فنڈ میں عطیہ دینے کے عمل کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سیلولر کمپنی جاز کے سی ای او نے کرونا وائرس ریلیف کے سلسلے میں بڑا اعلان کیا تھا، اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے جاز کمپنی کے سی ای او عامر ابراہیم نے کہا تھا کہ کرونا ریلیف کے لیے 1.2 بلین روپے (1 ارب 20 کروڑ) مختص کیے گئے ہیں، یہ رقم آیندہ 3 ہفتوں میں خرچ کی جائے گی۔

Comments

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔