The news is by your side.

Advertisement

پی آئی اے میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیر اعظم نے سی ای او قومی ایئر لائن ارشد ملک سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ارشد ملک نے یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن کی بحالی کیلئے جاری مذاکرات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے وزیراعظم کو یورپی یونین سیفٹی ایجنسی سے مذاکرات سے متعلق آگاہ کیا اور وزیراعظم کو پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

ملاقات کے دوران ارشد ملک نے پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنانے سے متعلق جامع پلان وزیر اعظم کو پیش کیا، جس پر وزیر اعظم نے قومی ایئر لائن میں اصلاحاتی عمل مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے اصلاحاتی ایجنڈے سے متعلق فریم ورک ایک ہفتے میں طلب کرلیا اور ایئرمارشل ارشد ملک کو مشیر برائے اصلاحات عشرت حسین سے مشاورت کی ہدایت دی۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے پی آئی اے میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے، ادارے میں بلا تفریق اصلاحات کا عمل جاری رہے گا۔

وزیر اعظم عمران خان کا ارشد ملک سے گفتگو کے دوران مزید کہنا تھا کہ اداروں کو مؤثر، خدمت پر مبنی بنانے کے ایجنڈے پر گامزن ہیں۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں