جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

با با فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کا عرس مبارک جاری

اشتہار

حیرت انگیز

پاک پتن : حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکررحمۃ اللہ علیہ کے 774 ویں سالانہ عرس کے موقع پر جنتی دروازے کی ‘تقریبِ قفل کشائی’ آج بعد نمازعشاء ہوگی۔


حضرت خواجہ فرید الدین گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ کا 774 واں عرس شروع


تفصیلات کے مطابق چشتیہ سلسلے کے معروف بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے مزار مبارک کے جنتی دروازہ کی آج بعد نماز عشاء سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی فاروقی نے ولی عہد سجادہ نشین دیوان احمد مسعود چشتی کے ہمراہ بہشتی دروازے کی قفل کشائی کی۔

دروازہ کھولنے کے بعد سجادہ نشین اور ولی عہد نے مزار شریف پر دعا کی اور شکر، کوڑیاں سمیت منتی کلاوے اور دیگر تبرکات تقسیم کیے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے تحت کیو ٹی وی پر اپنی خصوصی نشریات میں یہ تقریب براہ راست نشر کی۔ اس تقریب میں کیو ٹی وی کے میزبان صاحب زادہ تسلیم احمد صابری جنتی دروازے کی تاریخ بیان کریں گے جبکہ کیو ٹی وی کے مفتی سہیل رضا امجدی جنتی دروازےکی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔

مزار شریف کی پُرنور فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور حق فرید ؒ یا فریدؒ کے نعروں سے معطر ہے اور زائرین مزار شریف اپنی حاجات کی پوری ہونے کے لیے دعائیں کر رہے ہیں اور فاتحہ خوانی کر رہے ہیں اور چادر چڑھا رہے ہیں۔

اس موقع پرسجادہ نشین کی جانب سے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی، بہشتی دروازہ مسلسل 5 راتوں تک کھلا رہے گا جس سے عقیدت مند گزریں گے۔

اندازہ ہے کہ اس سال پہلی رات کو تقریباً دو لاکھ کے قریب زائرین بہشتی دروازے سے  گزرنے کی سعادت حاصل کریں گے اس حوالے سے ڈی پی او پاکپتن نے بتایا ہے کہ عرس بابا فرید ؒ پر آنے والے زائرین کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

بہشتی دروازے کی قفل کشائی کی تقریب میں پیر سید طاہر نظامی، پیر سید ناظم علی نظامی آستانہ عالیہ خواجہ نظام الدین اولیاءؒ (بھارت)، پیر بلال احمد چشتی آستانہ عالیہ اجمیر شریف (بھارت)، پیر سید معین الحق، پیر احسام الدین آستانہ عالیہ گولڑہ شریف اور سید عبدالمصطفے حسن چشتی سجادہ نشین چشتیاں کامونکی سمیت ممتاز صاحبان طریقت اور شریعت اور دنیا بھر سے آئے ہوئے زائرین شرکت کے لیے پہنچ چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں