The news is by your side.

Advertisement

اسلام آباد میں غلافِ کعبہ اور تبرکاتِ نبوی ﷺ کی زیارت

اسلام آباد: سعودی سفارت خانے کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کے شاپنگ سینٹر میں عوام کو غلاف کعبہ اور تبرکات نبوی ﷺ کی زیارت کروائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں واقع سینٹورس شاپنگ میں فرزندانِ توحید کو غلاف کعبہ اور تبرکات نبوی ﷺ کی زیارت کروائی گئی، عوام کی بڑی تعداد نے مذہبی عقیدت کے ساتھ تبرکات کی زیارت کی۔

اس موقع پر مختلف ممالک کے سفارت کاروں کو بھی خصوصی طور پر مدعوکیا گیا جبکہ انسانی حقوق کے لیے عالمی سطح پر کام کرنے والی حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ نے بھی خصوصی طور پر زیارت کی۔

پڑھیں: غلاف کعبہ ’’کسوہ‘‘ کی تیاری کے مراحل

علاوہ ازیں مختلف ممالک کے سفیروں اور ایوان بالا کے سنیٹرز نے بھی غلافِ کعبہ اور تبرکات نبوی کی زیارت کی، شاپنگ مال میں یہ نمائش 13 سے 15 اکتوبر تک جاری رہی۔

منتظمین نے فرزندانِ توحید کے جذبے کو دیکھتے ہوئے سعودی سفارت خانے سے خصوصی درخواست کر کے پروگرام کا دورانیہ دو روز بڑھا کر اسے 15 اکتوبر کے لیے کیا۔

مختلف ممالک کے سفیر اور سیاسی شخصیات کی آمد

مشعال ملک کی آمد

طالب علموں نے بھی زیارت کی

عوام کی بڑی تعداد نے غلافِ کعبہ اور تبرکاتِ نبوی کی زیارت کی

تصاویر سینٹورس فیس بک پیچ سے لی گئیں ہیں۔

ویڈیو دیکھیں


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں