ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

ملکی تاریخ کی پہلی سروائیکل کینسر ویکسینیشن مہم نے 42.7 فیصد ہدف حاصل کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملکی تاریخ کی پہلی سروائیکل کینسر ویکسینیشن مہم نے 42.7 فیصد ہدف حاصل کر لیا اور 50 لاکھ 10 ہزار 425 بچیوں کی ویکسی نیشن مکمل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ کی پہلی انسدادِ سروائیکل کینسر ویکسی نیشن (ایچ پی وی) مہم 11ویں روز بھی جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اب تک مہم نے 42.7 فیصد ہدف حاصل کر لیا ہے اور 50 لاکھ 10 ہزار 425 بچیوں کی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے۔

اعداد و شمار کے تحت پنجاب میں 31 لاکھ 62 ہزار 626، سندھ میں 17 لاکھ 62 ہزار 521، آزاد کشمیر میں 57 ہزار 805 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 27 ہزار 473 بچیوں کو ایچ پی وی سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

مہم اس وقت پنجاب کے 36، سندھ کے 30، آزاد کشمیر کے 10 اور اسلام آباد کے 2 اضلاع میں جاری ہے اور مہم کا مجموعی ہدف ایک کروڑ 17 لاکھ 29 ہزار 787 بچیوں کی ویکسی نیشن مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران 28 یونین کونسلز میں صفر فیصد کوریج جبکہ 135 یونین کونسلز میں کوریج 10 فیصد سے کم ریکارڈ کی گئی ہے۔

انسداد ایچ پی وی مہم کے دوران ویکسین کے ردعمل کے 30 معمولی کیسز رپورٹ ہوئے، تاہم طبی امداد ملنے پر متاثرہ بچیوں کی طبیعت بحال ہو گئی۔

+ posts

جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں