گمبٹ میں سی ایف ڈی گیس پروسیسنگ پلانٹ کا افتتاح - ARYNews.tv
The news is by your side.

Advertisement

گمبٹ میں گیس پروسیسنگ پلانٹ کا افتتاح

گمبٹ: وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے پی پی ایل کے گمبٹ ساؤتھ بلاک سے یومیہ 35 ایم ایم ایس سی ایف گیس کی پیداوار کے منصوبے کا افتتاح کر دیا، گیس کو قومی ڈسٹری بیوشن لائن سے منسلک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے پی پی ایل کے گمبٹ ساؤتھ بلاک میں یومیہ 50 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس پروسیسنگ پلانٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

شاہد خاقان عباسی نے توانائی کی طلب و رسد کے درمیان فرق کو کم کرنے میں پی پی ایل کی کوششوں کی تعریف کی اور بتایا کہ نئے کنویں سے یومیہ 50 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس 680 بیرل تیل اور12 ایم ٹی ڈی ایل پی جی پیداوار ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں سالانہ 105 ملین امریکی ڈالرز کے زر مبادلہ کی بچت ہوگی۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے ایم ڈی سید وامق بخاری نے رواں سال کے دوران 28 کنووں کے منصوبے کے با رے میں بھی بتایا۔

خیال رہے کہ ضلع سانگھڑ، سند ھ میں واقع گمبٹ ساؤتھ بلاک میں اب تک 8 ہیں ان میں سے شہداد کنویں سے یومیہ 6 ایم ایم ایس سی ایف گیس اور یومیہ 80 بیرل تیل کی پیداوار ہو رہی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں