بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

چوہدری نثار کے قافلے کو بم سے اڑانے کی مبینہ کوشش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پولیس نے لاہور کے علاقے کینال روڈ ہنجروال کےقریب سے چھ کلو وزنی بم برآمد کیا ہے،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکچھ دیرپہلےیہاں سےگزرے تھے۔

پولیس کو شبہ ہے کہ دہشت گردوں کو کسی وی آئی پی مومنٹ کاانتظارتھا۔ پولیس کے مطابق بم کا وزن چھ کلو تھا بم کو ریکورکرکے ناکارہ بنادیا گیاہے۔

پولیس نےمعمول کےگشت کےدوران بم ریکورکیا۔ ذرائع کےمطابق جس جگہ سے بم آمد ہوا وہاں سے کچھ دیر قبل چودھری نثار گزرے تھے۔

وزیر داخلہ چودھری نثارکو موٹروےسے اسلام آباد جانا تھا، ذرائع کے مطابق پولیس اس پہلوپربھی غورکررہی ہے کہ کہیں دہشت گردوں کا نشانہ چوہدری نثارتونہیں تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں