جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی میں انضمام کا فیصلہ نہیں کیا، پرویز الہیٰ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں انضمام والی بات نہیں،فیصلہ مشاورت کے بعد ہوگا۔

لاہور میں داتا دربار کے باہر پارکنگ پلازہ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں، انہوں نے مجھے وزیراعلیٰ بنایا، میں ان کا احسان کیسے بھول سکتا ہوں۔

پی ڈی ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پرویز الہیٰ نے کہا کہ ان بے وقوفوں کو سمجھ نہیں آرہی، پاکستان کو سری لنکا جیسے حالات سےبچانے کیلئے تمام حلقے سرجوڑ کر بیٹھیں، ابھی کچھ چیزیں پس پردہ مرحلے میں ہیں،جلد پتا چل جائےگا اور انہیں جلد الیکشن کاااعلان کرنا ہوگا۔

چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں انضمام سے متعلق حتمی رائے قائم نہیں ہوئی، انضمام سےمتعلق مشاورت جاری ہے،حتمی رائے نہیں ہوئی نہ فیصلہ ہوا ہے،ہمارے تمام ایم پی ایز کا مؤقف ہے کہ حلقے میں جاکر مشاورت کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کون؟ (ن) لیگ نے نام فائنل کرلئے

وزیراعلیٰ پنجاب نے بلدیاتی الیکشن کو جوڑ توڑ کا الیکشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کبھی نہیں چاہے گی کہ وہ پیپلزپارٹی سےاتحاد کرے، جماعت اسلامی پی ٹی آئی کے ساتھ رابطے میں بھی ہے۔

داتا دربار لاہور کے باہر پارکنگ پلازہ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہاں شریفوں اور رانا ثنا اللہ جیسے بے وقوفوں نے صرف لوگوں پر جھوٹے مقدمات درج کیے ہیں۔ اس سے فرق نہیں پڑتا یہ جتنے مرضی مقدمات درج کروا لیں۔

انہوں نے کہا کہ نو منزلہ پارکنگ پلازہ تین ارب روپے کی لاگت سے چھ ماہ میں مکمل کیا جائے گا ۔ میری خواہش تھی کہ ہم دیر کر رہے ہیں، کیونکہ اس نیک کام میں دیر نہیں ہونی چاہیے، اس منصوبے کا فائدہ زائرین کو ہونا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں