The news is by your side.

Advertisement

مہنگائی اور بے روزگاری مسلم لیگ ن کا تحفہ ہے، پرویز الٰہی

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے  مرکزی رہنما پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مہنگائی اور بے روز گاری مسلم لیگ ن کی جانب سے عوام کے لیے تحفہ ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب کو شہبازشریف دور میں جتنا نقصان پہنچا اُس کی کوئی مثال نہیں ملتی، مہنگائی، بےروزگاری موجودہ حکومت نہیں بلکہ ن لیگ کی جانب سےعوام کیلئے تحفہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عوام کے معیار زندگی بہتربنانے پر یقین رکھتے ہیں اور حکومت اس کے لیے اقدامات بھی کررہی ہے، نو منتخب ممبران کو ملکی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: اتحادیوں میں اختلاف کی سازشی تھیوری کامیاب نہیں ہوگی، پرویز الہیٰ

چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کافوکس عوامی مفاد ہوناچاہیے،اتتشارپھیلانے والےعناصر منفی ایجنڈےپر نظرثانی کریں اور اُسے ترک کر کے ملک و قوم کی خدمت کریں۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ق وفاق اور صوبے میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ہے، دونوں جماعتیں وفاق اور صوبے میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں