The news is by your side.

Advertisement

کرفیو لگا کر کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، گورنر پنجاب

اسلام آباد: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ نازی ہٹلر کی صورت میں مودی کا چہرہ دنیا کے سامنے آچکا، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا کر نسل کشی کی جارہی ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ مودی نےگجرات میں مسلمانوں کاقتل عام کیا اور اب وہ بھارت کے تمام مسلمانوں کو قتل کرنے پر تلا ہوا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو،کمیونی کیشن شٹ ڈاؤن کر کے کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، اسی وجہ سے انسانی حقوق کی تنظیموں کےوفود کو کشمیر جانےنہیں دیاجارہا۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرکو جیل بنادیاگیاہے،وہاں لوگ کئی دنوں سے گھروں میں محصورہیں، عالمی برادری مقبوضہ کشمیرکی سنجیدہ صورتحال کوسمجھے اور اپنا کردار ادا کرے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کےشانہ بشانہ کھڑاہےاورحمایت  جاری رکھےگا، وزیراعظم عمران خان واضح کہہ چکےہیں وہ کشمیریوں کےسفیرہیں۔ چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ کرتارپورراہداری پاکستان کی جانب سے تاریخی فیصلہ تھا جسے عالمی برادری نے بھی سراہا۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ سکھ برادری کے لیے کرتارپورراہداری تحفہ ہے، وہاں پر 80 فیصد کام مکمل ہوچکا اور اب کرتاپور پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاکستان آنے والے سکھ زائرین کابھرپوراستقبال اورسیکیورٹی فراہم کی جائےگی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں