لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نےپورے صوبے کا بجٹ اورنج لائن ٹرین منصوبے میں لگا دیا ہے۔
لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق دوسری بار بھی نااہل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف چھوڑنے کا کبھی سوچا بھی نہیں، اس موقع پرچودھری سرورنے پارٹی عہدے کےلیے باضابطہ طورپرالیکشن لڑنے کا اعلان بھی کردیا۔
دوسری جانب دوسال مکمل نہ ہونے کے باوجود پارٹی عہدے کےلیے نااہل ہونے کے سوال پر چودھری محمد سرور صحافیوں برس پڑے اورانہوں نے صحافیوں کو جواب دینے سے بھی انکار کردیا
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


