جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

چوہدری شجاعت کی حکومت اور اپوزیشن سے اہم اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں سے اہم اپیل کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ حکومت تو ہمیشہ جلسے جلوس روکنے کی کوشش کرتی ہے، اپیل ہے کہ حکومت، اپوزیشن جلسے، جلوسوں کا پروگرام ملتوی کردیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار ہوا ہے کہ حکومت، اپوزیشن ایک ہی ایشو پر جلسہ کررہے ہیں، اپوزیشن حکومتی اعلانات دیکھ کر ہی جلسوں پر اصرار کررہی ہے، جلسے جلوسوں میں کوئی مر گیا یا مروا دیا گیا تو سب پچھتائیں گے۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ وفاقی وزیر کہتے ہیں 10 لاکھ کا مجمع سے گزر کر عمران خان کے خلاف ووٹ ڈالنا ہوگا، کوئی ووٹ ڈالنے کا فیصلہ کرلے تو دس کروڑ کا مجمع بھی نہیں روک سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: حکمران جماعت کا ڈی چوک پر جلسہ رکوانے کیلئے اپوزیشن متحرک

مسلم لیگ ق کے سربراہ نے کہا کہ ٹی وی، اخباروں میں آرہا ہے کہ نوٹوں کی بوریاں کھل گئی ہیں، وزیراعظم نے سندھ ہاؤس میں نوٹوں کی بوریاں کھلنے کا ذکر کیا ہے۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ پہلی تحریک ہے جس میں کوئی ووٹ خرید رہا ہے نہ بیچ رہا ہے، یہ محض پروپیگنڈہ ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے 27 مارچ کو ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ اپوزیشن جماعتیں 25 مارچ کو اسلام آباد کا رخ کریں گی، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی ووٹنگ تک اسلام آباد میں ہی رہیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں