تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

"چوہدری شجاعت میرے بھائی ہیں، ان کےخلاف بات نہیں کروں گا”

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے واضح کیا کہ ق لیگ کانام لیا نہ ہی چوہدریوں کا، میں نے عام بات کی تھی، چوہدری شجاعت میرے بھائی ہیں، کبھی ان کےخلاف بات نہیں کروں گا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جارہے، وہ اپنے پانچ سال پورے کریں گے، پندرہ مارچ کے بعد عمران خان کی پوزیشن واضح ہوجائے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ کل کوئٹہ میں ایک عمومی بات کی تھی کہ جن کی 4،5 سیٹیں ہیں وہ بھی وزارت اعلیٰ مانگ رہی ہیں، میں نے چوہدری برادران کا نام نہیں لیا تھا لیکن یہ لوگ میری بات سے خفا ہوگئے۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ چوہدری ظہور الہٰی اور خواجہ صفدر کے مجھ پر احسانات ہیں، جب گرفتار ہوا تھا تو چوہدری شجاعت کی والدہ گھر سے کھانا بھیجتی تھیں، چوہدری شجاعت میرے بھائی ہیں ان کے خلاف کوئی بات نہیں کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد، متحدہ اپوزیشن نے ‘تُرپ کا پتہ’ پھینک دیا

انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی 15 مارچ کے بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیں گے، اسپیکر کا فیصلہ ہے کہ کس دن اسمبلی بلائیں اور ان کا فیصلہ کسی عدالت میں چیلنج نہیں ہو سکتا، 15 تاریخ کے بعد عمران کی پوزیشن اور بہتر ہو جائے گی۔

ایف نائن پارک اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن بڑھکیں مارہی ہے، ملک کو جہموریت کی طرف جانا چاہیے لیکن وہ انار کی کی طرف جارہے ہیں، اپوزیشن کا کام ہی یہی ہے، ہم بھی جب اپوزیشن میں تھے تو یہی کرتے تھے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ انسان کو امتحان کے وقت دوستوں کےساتھ کھڑے ہونا چاہیے، میں عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں، جو عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوگا اسے اللہ اور قوم عزت دے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ انصاف الاسلام کا کوئی کارکن گرفتار نہیں، ضرورت پیش آئی تو گرفتاریاں بھی کریں گے، جو قانون کو ہاتھ میں لے گا اسے قانون اپنے ہاتھ میں لے گا۔

Comments

- Advertisement -