The news is by your side.

Advertisement

چوہدری شجاعت روبہ صحت، اسپتال سے گھر منتقل

برلن: جرمنی میں زیرعلاج مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت بہتر ہونے کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں گھر منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔

اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ طبیعت میں بہتری کے بعد چوہدری شجاعت کو گھر منتقل کردیا گیا۔ اہل خانہ نے قوم دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چوہدری شجاعت کے انتقال کی بے بنیاد خبریں چلائی گئیں تھیں جس کے بعد مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما مونس الہیٰ نے ان خبروں کی تردید کی تھی۔

مزید پڑھیں: اہل خانہ نے چوہدری شجاعت کے انتقال کی تردید کر دی

اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین جرمنی میں زیرعلاج ہیں، ان کی صحت پہلے سے بہتر ہے، وہ مکمل علاج کروا کر جلد وطن واپس پہنچیں گے۔

خیال رہے کہ چوہدری شجاعت کا شمار ملک کے متعبر سیاست دانوں‌ میں ہوتا ہے، وہ وزیر داخلہ اور وزیر اعظم پاکستان کے عہدے پر فائز رہے، اس وقت ان کی جماعت  مسلم لیگ ق حکومت کی اتحادی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں