ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

چودھری شجاعت اور ذوالفقار کھوسہ متحدہ مسلم لیگ کے قیام پر متفق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور ن لیگ کے ناراض رہنما سردار ذوالفقار علی کھوسہ کے درمیان متحدہ مسلم لیگ کے قیام پر اتفاق ہو گیا ، تمام لیگی دھڑوں کو اکٹھا کرنے کے لئے مشترکہ کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت نے ن لیگ کے ناراض رہنما سردار ذوالفقار علی کھوسہ سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، اس موقع پرفیصلہ کیا گیا کہ متحدہ مسلم لیگ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

سردار ذوالفقار کھوسہ نے  اس حوالے سے ستمبر میں حتمی اعلان کا عندیہ دیدیا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں متحدہ مسلم لیگ کے قیام پر اتفاق کر لیا گیا۔

شجاعت حسین نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف کوئی کریک ڈاؤن نہیں ہو رہا، ایسا پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں بھی ایکشن ہونا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام مسلم لیگیں ملیں گی تو ایک بڑی طاقت بنے گی وہ کرکٹ نہیں کھیلتے اس لئے کسی امپائر کی ضرورت نہیں۔

سردار ذوالفقار کھوسہ کا کہنا تھا کہ متحدہ مسلم لیگ انتخاب میں مل کر جائے گی۔ چالیس پچاس سے زائد شخصیات ابتداء میں اس متحدہ لیگ میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں