تازہ ترین

حسن نواز اور حسین نواز تین بڑے مقدمات میں بری

اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق وزیرِاعظم میاں...

سوشل میڈیا پر مذہبی و لسانی منافرت پھیلانے والے 462 اکاؤنٹس بند

اسلام آباد : سوشل میڈیا پر مذہبی اور لسانی...

قوم دہشتگردی کے خاتمے تک پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ...

چوہدری شوگر ملز کیس، شریف خاندان ایک اور مشکل میں پھنس گیا، نوازشریف سے بھی تحقیقات شروع

لاہور: قومی احتساب بیورو نے چوہدری شوگر ملز کیس کی تحقیقات میں نوازشریف کو بھی شاملِ تفتیش کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے نوازشریف کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے انہیں جیل میں سوالنامہ ارسال کردیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل کے سپریٹینڈنٹ نے نیب کی جانب سے موصول ہونے والا سوالنامہ نوازشریف کے حوالے کردیا جس میں پوچھا گیا ہے کہ بیرونِ ممالک سے آنے والی ٹی ٹیز (ٹیلی گراف منی) کی رقوم سابق وزیراعظم کے اکاؤنٹ میں بھی گئیں۔ نیب کی تفتیشی ٹیم نے نوازشریف سے اثاثہ جات کی تفصیلات اور بیرونِ ممالک سے آنے والی رقوم کے شواہد بھی مانگے۔

مزید پڑھیں: چوہدری شوگر ملز کیس : مریم نواز اور نوازشریف نے 2000ملین کی منی لانڈرنگ کی

یاد رہے کہ نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز اور اُن کے چچا زاد بھائی یوسف عباس کو نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا ہوا ہے اور گزشتہ روز احتساب عدالت نے مزید تفتیش کے لیے دونوں کو مزید چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

نیب کے تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت میں گزشتہ روز جمع کرائی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ مریم نواز، نوازشریف اور شریک ملزموں نے2000ملین کی منی لانڈرنگ کی، ملزمان کےاثاثے ذرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔

یاد رہے 8 اگست کو نیب نے چوہدری شوگرملز منی لانڈرنگ کیس میں مریم نوا ز کو تفتیش کے لئے بلایا گیا تھا لیکن وہ نیب دفترمیں پیش ہونے کے بجائے والد سے ملنے کوٹ لکھپت جیل چلی گئیں تھیں، تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش نہ ہونے پر نیب ٹیم نے انھیں  یوسف عباس کو  گرفتار کرلیا تھا۔ بعد ازاں مریم نواز اور یوسف عباس کو احتساب عدالت کےجج جوادالحسن کےروبروپیش کیا گیا تھا ، جہاں عدالت نے مریم نوازاور بھتیجے یوسف عباس کو 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں