منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

ایران کے مکران ساحل پر چاہ بہار بندرگاہ کا کنٹرول ٹاور تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی حملوں میں ایران کی مکران ساحل پر چاہ بہار بندرگاہ کا کنٹرول ٹاور تباہ ہو گیا۔

ایرانی اعلامیہ کے مطابق امریکا نے 3 میزائل داغ کر مکمل طور پر سویلین ڈھانچے کو تباہ کیا یہ حملے ماہی گیروں کے روزگار اور سویلین بحری جہازرانی کی سلامتی پر گھناؤنا وار ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ اہم انفرااسٹرکچر پر امریکی حملے مغرب کے دوہرے معیار کو بےنقاب کرتے ہیں واشنگٹن کی جانب سےخودساختہ عالمی معاہدوں کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے۔

امریکا کے فضائی حملے جاری ہیں چھٹے روز حملوں میں ایران کے جنوبی علاقوں کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہو گیا۔

ایرانی وزارت توانائی کے مطابق امریکی حملوں کے بعد جنوبی علاقوں کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہو گیا ہے۔ حملوں سے بندر عباس میں ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو نشانہ بنایا گیا، جس سے بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے۔

وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ بدر عباس اور محلقہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا عمل جاری ہے۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری بجلی کے استعمال سے گریز کریں جب کہ شہریوں کو متاثرہ علاقوں سے دور رہنے اور متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں