اتوار, مئی 17, 2026
اشتہار

پیٹر سڈل کو ان کی دوست نے بھی ’چاچا‘ کہہ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل کھیلنے والے آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹر سڈل کو ان کی دوست نے بھی ’چاچا‘ کہہ دیا۔

پی ایس ایل 11 میں 41 سالہ آسٹریلوی کرکٹر پیٹر سڈل ملتان سلطانز کی نمائندگی کررہے ہیں، لاہور میں میچز ختم ہونے پر انہوں نے کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔

ان تصاویر پر ان کی دوست نے کمنٹ کرتے ہوئے ’چاچا‘ لکھ دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

یہ پڑھیں: اسمتھ نے بھی پیٹر سڈل کو ’چاچا‘ کہہ دیا

اس کے علاوہ چند روز قبل ایک پوسٹ میچ گفتگو میں اسٹیو اسمتھ نے پیٹر سڈل کو چاچا کہہ کر مخاطب کیا تھا جبکہ بگ بیش لیگ میں حارث رؤف نے انہیں ’چاچا‘ کا نام دیا تھا۔

لاہور لیگ کے دوران پریس کانفرنس میں سڈل نے انکشاف کیا تھا کہ ملتان کے کھلاڑی بھی چاچا کہہ کر پکارتے ہیں۔

پریس کانفرنس میں پیٹر سڈل نے کہا تھا کہ افتخار احمد لوکل اور وہ غیر ملکی چاچا ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں