بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

چاغی: آئل ٹینکر اور مسافر کوچ میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

بلوچستان کے ضلع چاغی میں ایک آئل ٹینکر اور مسافر کوچ کے مابین خوفناک تصادم کے باعث 7 افراد ہلاک جب کہ 6 زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تحصیل نوکنڈی کے نزدیک ریکوڈک روڈ پر پیش آیا، جہاں دونوں گاڑیاں آمنے سامنے ٹکرا گئیں، حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور اور متعدد دیگر افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس کا بیان ہے کہ ڈرائیور کی شناخت خدائے نظر کے نام سے ہوئی ہے، جو تفتان کا باشندہ تھا، واقعے کے فوراً بعد زخمیوں اور لاشوں کو نوکنڈی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں تین زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

کنٹینر اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں