The news is by your side.

Advertisement

چاغی: ایف سی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کا حملہ، 3اہلکار شہید

چاغی: ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں تین اہلکار شہید ہوگئے، جوابی کارروائی میں دو حملہ آور مارے گئے۔

بلوچستان کے علاقے چاغی میں دہشتگردوں نے ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، جس میں ایف سی کے تین اہلکار شہید ہوگئے، ایف سی کی جوابی کارروائی میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

اہلکار کے مطابق چاغی کے صدر مقام دالبندین سے شمال مغرب کی جانب افغان سرحد کے قریب فرنٹیئر کور کی ایک چیک پوسٹ کو حملے کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی سرحد کی جانب سے آنے والے نامعلوم مسلح افراد نے اس چوکی پر موجود اہلکاروں پر شدید فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایف سی کے اہلکار ہلاک ہوگئے۔

حملہ پاک افغان سرحد کے قریب کاروان چیک پوسٹ پر کیا گیا، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں