The news is by your side.

Advertisement

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات سے چند گھنٹے قبل رابطوں میں تیزی

اسلام آباد: چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات سے چند گھنٹے قبل رابطوں میں تیزی آگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات سے قبل اپوزیشن ارکان نے حکومتی سینیٹرز کو فون کیے، ٹیلی فونک گفتگو میں چیئرمین سینیٹ کے لیے ووٹ دینے کی درخواست کی گئی۔

ذرائع کے مطابق حکومتی سینیٹرز سے رابطے پیپلزپارٹی ارکان کی جانب سے کیے گئے، سلیم مانڈوی والا، ڈاکٹر عاصم، سعید غنی، فیصل کریم کنڈی نے رابطے کیے۔

حکومتی سینیٹرز نے وزیراعظم عمران خان کو پیپلزپارٹی رہنماؤں کے رابطوں سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے آج سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانے اور کور کمیٹی میں رابطوں کا ذکر کیا۔

مزید پڑھیں: چیئرمین سینیٹ الیکشن؛ جماعت اسلامی کا اہم فیصلہ

وزیراعظم نے کہا کہ جانتا ہوں ہمارے ارکان کو فون کیے جارہے ہیں، تمام ارکان چوکنا رہیں، غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحاد کے تمام سینیٹرز کو پنجاب ہاؤس بلالیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کل سہ پہر تین بجے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے سیکرٹ ووٹنگ ہوگی۔

منتخب چیئرمین چیئرمین سے پریزائیڈنگ افسر عہدے کا حلف لیں گے، چیئرمین سینیٹ حلف اٹھانے کے بعد ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کرائیں گے، چیئرمین سینیٹ نومنتخب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے حلف لیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں