The news is by your side.

Advertisement

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا اہم اعلان

گوادر: چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے اہم اعلان میں وضاحت کی ہے کہ سی پیک میں ملازمتوں کے حوالے سے سرکاری ویب سائٹ پر آگاہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ سی پیک کی ملازمتوں اور اقدامات سرکاری ویب سائٹ پر پوسٹ ہوں گے، سی پیک کے بارے میں بےبنیاد پروپیگنڈے کیے جارہے ہیں۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ مختلف اقدامات اور پہلوؤں سے متعلق گمراہ کن اطلاعات پھیلائی جارہی ہیں، عوام ملازمتوں اور اقدامات سے متعلق جھوٹی خبروں پر کان مت دھریں۔

ملازمت کے خواہشمند افراد درخواستیں جمع کراسکتے ہیں، جنرل(ر) عاصم سلیم کا اعلان

اس سے قبل رواں سال جولائی میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملازمت کی خواہش مند افراد کے لیے نئی ملازمتیں فراہم کرنے کی نوید سنائی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ تھر بلاک میں مائننگ اور 1320 میگاواٹ پاور پلانٹ پر کام جاری ہے، ملازمت کے خواہش مند افراد اپنی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں