site
stats
پاکستان

چیئرمین یورپی یونین ملٹری کمیٹی جنرل میخائل کا دورہ جی ایچ کیو، آرمی چیف سے ملاقات

راولپنڈی: یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل میخائل کاکوسترا کوس نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں‌ انھوں‌ نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے اہم ملاقات کی.

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین نے جی ایچ کیو کے دورے میں پاک فوج کے سربراہ سے ملاقات کی.

آرمی چیف اور جنرل میخائل کی ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اورباہمی دل چسپی کےمعاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا. جنرل میخائل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور قیام امن کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا.

جی ایچ کیو کے مطابق اس اہم ملاقات باہمی دل چسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.

بھارت کی سیزفائر کی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دیاجائیگا، کورکمانڈرز کانفرنس

یاد رہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف فوجی آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، جس نے دہشت گردوں‌ کی کمر توڑ دی ہے اور ان کے ٹھکانے تباہ کر دیے ہیں. اس جنگ میں پاکستان کے عوام پاک فوج کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوئے.

واضح رہے کہ گذشتہ دونوں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ خطے میں تعلقات کے قیام میں قومی مفادکو ترجیح دی جائے گی اور بھارت کی جانب سےسیزفائر کی خلاف ورزیوں کا بھرپورجواب دیا جائے گا.


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

loading...

Most Popular

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top