تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

بیرون ملک اثاثے رکھنے والے نئے لوگوں کی رجسٹریشن کر رہے ہیں، ایف بی آر

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) عاصم احمد نے کہا ہے کہ بیرون ملک اثاثے رکھنے والے نئے لوگوں کی رجسٹریشن کر رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا جس میں چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کیپیٹل ویلیو ٹیکس پر بریفنگ دی کمیٹی نے مقامی اور غیر ملکی اثاثوں پر کیپیٹل ویلیو ٹیکس کے نفاذ پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

چیئرمین ایف بی آر نے اراکین کے تحفظات پر کہا کہ بیرون ملک اثاثے رکھنے والے نئے لوگوں کی رجسٹریشن کر رہے ہیں، پہلے سے رجسٹرڈ افراد کی بینک اور پراپرٹی کی معلومات دستیاب ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مقصد زیادہ کمانے یا اثاثے رکھنے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے، اس حوالے سے ہائی کورٹس نےبھی ایف بی آر کے حق میں فیصلہ دیا جب کہ اس مالی سال کیپٹل ویلیو ٹیکس کی مد میں 9 ارب روپے وصول کیے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -