تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

چیئرمین ایف بی آر کا بینک سربراہان کو خط، بےنامی اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب

اسلام آباد : چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے تمام بینکوں سے بے نامی اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں اور بینک سربراہوں کو ہدایات دی کہ بے نامی ایکٹ 2017 کے تحت  اپنے اکاونٹ ہولڈرز کے بے نامی اکاونٹس کی تفصیلات خود طلب کریں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے تمام بینکوں کے سربراہان کو خط لکھا ، جس میں اکاؤنٹ ہولڈرز کے بےنامی اکاؤنٹ کی تفصیل خود طلب کرنے کی ہدایت کی۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا بینک اکاؤنٹ ہولڈرز سےبے نامی اکاونٹس کی تفصیل خودطلب کریں، ایف بی آر اکاؤنٹ ہولڈرز سے براہ راست رابطہ نہیں کرنا چاہتا ، اقدام لوگوں کے ایف بی آر پر اعتماد قائم رکھنے کے لیے ہے۔

شبرزیدی کا کہنا تھا بے نامی اکاؤنٹس پرفراہم معلومات خفیہ رکھی جائیں گی، ایف بی آرقانوناًبےنامی اکاؤنٹس کی نشاندہی کاذمےدار ہے، اس سلسلے میں ایف بی آر اور بینک مل کر کام کریں تو بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں : ہروہ شخص جو500 گز کے گھر کا مالک ہے، ریٹرن فائل کرنا ہوگا، شبر زیدی

چیئرمین ایف بی آر نے خط میں کہا بے نامی اکاونٹس کی نشاندہی کے لیے تمام بینکوں کا تعاون بہت ضروری ہے۔ تمام بینکوں سے بے نامی اکاونٹس سے متعلق معلومات جو بینکوں کو حاصل ہیں، پندرہ یوم میں ایف بی آر کو فراہم کریں۔

یاد رہے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا تھا کہ 500 اسکوائر یارڈز سے زاید کے گھر میں رہنے والے پر ٹیکس ریٹرن لازم ہے، بڑے مکان میں رہنے والوں کو ٹیکس دینا پڑے گا اور 1000 سی سی سے بڑی گاڑی رکھنے والے پر بھی ٹیکس ریٹرن لازم ہے۔

Comments

- Advertisement -