تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

امتحانات میں پاس کرنے سے متعلق انٹر کے طلبا کیلئے اہم اعلان

کراچی : چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے امتحانات میں غیر حاضر طلبا کو پاس نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا جن طلبا نے امتحانات میں شرکت کی ، ان کو پاس کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے طلبا کو پاس کرنے کے حکومتی فیصلے کے بعد واضح کیا ہے کہ امتحانات میں غیر حاضر طلبا کو پاس نہیں کیاجائے گا ، جو طلبا امتحانات میں شرکت کریں گے ، صرف ان کو ہی پاس کیا جائے گا۔

یاد رہے حکومت نے میٹرک اور انٹر کے تمام طلبہ کو پاس کرنے کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرونا صورت حال کے باعث دوبارہ فوری امتحانات ممکن نہیں ہیں، اس لیے تمام طلبہ کو پاس کر دیا جائے گا۔

کانفرنس کے فیصلوں کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سال میں 2 بار ہوں گے، اور ان امتحانات کو سپلیمنٹری امتحانات کا نام نہیں دیا جائے گا جبکہ آئندہ سال میٹرک امتحانات مئی جون میں ہوں گے، اور آئندہ سال نیا سیشن اگست سے شروع ہوگا۔

Comments

- Advertisement -