The news is by your side.

Advertisement

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ‌‌کو اردن کے اعلیٰ فوجی اعزاز سے نواز دیا گیا

راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے اردن کے ہم منصب میجرجنرل یوسف احمد سے ملاقات کی، اس موقع پر جنرل ندیم رضا کو اردن کے اعلیٰ فوجی اعزاز آرڈر آف ملٹری میرٹ آف فرسٹ گریڈ سے نوازا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اردن کے سرکاری دورے پر پہنچے ، جہاں جنرل ندیم رضا نے اردن کےہم منصب میجرجنرل یوسف احمد سے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی،دفاعی تعاون اورعلاقائی سیکیورٹی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دونوں جانب سےباہمی تعاون اورتعلقات کومزیدفروغ دینےکےعزم کااعادہ کیا گیا ،جنرل ندیم رضا نے کہا پاکستان اردن سےباہمی فوجی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

اردن کےعسکری سربراہ میجر جنرل یوسف احمد نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔

جنرل ندیم رضا کو تقریب میں اردن کے اعلیٰ فوجی اعزاز آرڈر آف ملٹری میرٹ آف فرسٹ گریڈ سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا نے اردن کےاسپیشل آپریشن ٹریننگ سینٹرکادورہ کیا اور انسداددہشتگردی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں