The news is by your side.

Advertisement

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا نیوی وار کالج لاہور کا دورہ

لاہور: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا کہنا ہے کہ بھارت کی غاصبانہ خواہشات خطے کو غیرمستحکم کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا۔ کمانڈنٹ وار کالج ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے جنرل ندیم رضا کا استقبال کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے اسٹاف کورس کے شرکا سے خطاب کے دوران جنگی صورتحال اور ہائبرڈ وار فیئر کے چیلنجز پر بھی روشنی ڈالی۔

جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ بھارت کی غاصبانہ خواہشات خطے کو غیر مستحکم کر رہی ہیں،پیچیدہ صورتحال پر مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کا قابل فخر ماضی بہادری، قربانیوں کا غماز ہے،پاک بحریہ نے ہمیشہ سرحدوں کی حفاظت کی۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا تھا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نیوی وار کالج لاہور کا دورہ

آرمی چیف نے نیول اسٹاف کورس کے شرکا اور فیکلٹی ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاک بحریہ کی تاریخ جرات،بہادری اور قربانیوں سے بھری پڑی ہے،جب بھی دشمن کا سامنا ہوا تو پاک بحریہ قوم کی توقعات پر پورا اتری،پاک بحریہ نے بحری سرحدوں کی حفاظت بھرپور انداز میں کی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں