راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے این سی او سی کا دورہ کیا اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل مجاہد انور خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا کو کرونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور سول انتظامیہ کو دی جانے والی مدد و تعاون کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے وبا کے خلاف تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر بروقت اقدامات کرنے پر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اقدامات کو سراہا۔
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا کے 10 ہزار 594 مریض زیر علاج ہیں، 24 گھنٹے کے دوران 587 کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کرونا کے کیسز کی تعداد 13 ہزار 915 ہوگئی۔