site
stats
پاکستان

اپنی دفاعی ضرورتوں سے آگاہ ہیں، پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، جنرل زبیرحیات

راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن اپنے دفاعی ضرورتوں سے آگاہ اور کم سے کم ایٹمی ہتھیاروں کی پالیسی پر کاربند ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل زبیرمحمودحیات نے آج نیسکوم کا دوری کیا جہاں ان کا استقبال چیئرمین نیسکوم ڈاکٹر نبیل حیات ملک نے کیا اس موقع پر ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹننٹ جنرل مظہر جمیل بھی موجود تھے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل محمود حیات کو نیسکوم کے تحت جاری منصوبوں پربریفنگ دی گئی جس پر انہوں نے اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے نیسکوم کے سائنسدانوں اور انجینئرز کی کاوشوں کو سراہا۔

جنرل زبیرمحمود حیات نے کہا کہ قومی سیکیورٹی کی ضرورتوں سے آگاہ ہیں، ملکی دفاعی صلاحیت درپیش خطرات سے نمٹنےکے لیے ہے اور دفاع ملک کے لیے کم سے کم ایٹمی ہتھیاروں کی پالیسی پرکاربند رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیسکوم اسٹریٹیجک میزائل نظام کی تیاری میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور نیسکوم کی کوششوں سے ملک کا دفاعی نظام ناقابل تسخیر ہوگیا ہے، انہوں نے تینوں مسلح افواج کیلئے روایتی ہتھیاروں کی تیاری کو سراہا۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top