جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

بدعنوانی کا خاتمہ اور عوام کی لوٹی گئی رقم واپس لانا اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ کرپشن فری پاکستان کیلئے ہمارے ارادے پختہ اور پرعزم ہیں، بدعنوانی کا خاتمہ،عوام کی لوٹی گئی رقم واپس لانا اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاویداقبال کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں میگاکرپشن،56کمپنیوں کی تحقیقات میں پیشرفت ہاؤسنگ سوسائٹی، کوآپریٹو کمپنیز کے نام پر لوٹی گئی رقوم کی واپسی کاجائزہ لیا گیا۔

اس موقع چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاویداقبال نے کہا کہ میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، کرپشن فری پاکستان کیلئے ہمارے ارادے پختہ اور پرعزم ہیں۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کاخاتمہ،عوام کی لوٹی گئی رقم واپس لانااولین ترجیح ہے، نیب”احتساب سب کیلئے”کی پالیسی پرعمل کررہی ہے ، بدعنوان عناصرکیخلاف بلاتفریق کارروائی پر یقین رکھتے ہیں۔

جسٹس(ر)جاویداقبال نے کہا بلا تفریق کارروائی کے دوران11ماہ میں476 افرادگرفتار کئے، 11 ماہ میں 216افراد کے خلاف شکایت کی جانچ پڑتال کی گئی اور 239افراد کے خلاف انکوائریاں کی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 79 انویسٹی گیشنز، 340 افراد کیخلاف ریفرنس دائر کئے گئے، 2410 ملین روپے بدعنوان عناصر سے لیکر قومی خزانے میں جمع کرائے۔

چیئرمین نیب نے جانچ پڑتال، انکوائریز اور انوسٹی گیشنز وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تفتیش مکمل نہ کرنیوالےافسران کیخلاف کارروائی کی جائے گی، ہاؤسنگ سوسائٹیزسےمتعلق شکایات پرعوام کورقم واپس لائیں گے، رقم واپسی اورذمہ داران کیخلاف قانون کےمطابق کارروائی ہوگی۔

چئیرمین نیب نے ڈی جی نیب شہزادسلیم کی نگرانی میں نیب کارکردگی کو سراہا۔

گذشتہ ہفتے چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب نے 297 ارب کی لوٹی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی، نیب نےجانچ پڑتال کےلیےفرانزک لیب قائم کرلی ہے، ادارے کی اعلیٰ کارکردگی کی بدولت پاکستان 175 ویں نمبر سے 116 ویں پرآ گیا، پاکستان میں تیزی سےکرپشن پرقابو پایاجارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں