The news is by your side.

Advertisement

کرپشن تمام برائیوں کی ماں ہے، چیئرمین نیب

لاہور : چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہا کرپشن تمام برائیوں کی ماں ہے، کرپشن کے خاتمے کیلئے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرمیں اجلاس ہوا، اجلاس میں نیب کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کرپشن تمام برائیوں کی ماں ہے، کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنا نیب کی ترجیحات ہے، کرپشن کے خاتمے کیلئے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

جسٹس(ر)جاوید اقبال کا کہنا تھا نیب 16ماہ میں590 بدعنوانی کے ریفرنس دائر کرچکا ہے جبکہ 567 افرادگرفتار اور 4200 ملین روپے بھی ریکور کیے۔

مزید پڑھیں : کفن میں جیب نہیں ہوتی: چیئرمین نیب

یاد رہے دو روز قبل چیئرمین نیب (ر) جسٹس جاوید اقبال کا کہنا تھا ہم نے ڈبل شاہ کو سنگل شاہ بنا دیا، امیر ہونے کا خواب دیکھنے والوں کو پتا ہونا چاہیے کہ کفن میں جیب نہیں ہوتی۔

اس سے قبل ان کا کہنا تھا میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا سب کی اولین ترجیح ہے اور نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کی پالیسی پر قانون کے مطابق بلا تفریق عمل پیرا ہے، بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے اور نیب افسران قومی فریضہ سمجھ کر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

جاوید اقبال نے کہا تھا نیب آپ سب کا ادارہ ہے، ایسا قدم نہیں اٹھائے گا ، جس سے ملکی معیشت کو نقصان ہو، ایک بات طے ہے کہ نیب احتساب کا عمل نہیں روکے گا اور جس کسی نے بھی کرپشن کی ہے اسے کسی صورت رعایت نہیں دی جائےگی ۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں