بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

‘نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت یا گروہ سے نہیں، صرف ریاستِ پاکستان سے ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت یا گروہ سے نہیں، صرف ریاستِ پاکستان سے ہے ، نیب پر بلاجواز تنقید کرنے کے بجائے ٹھوس ریفرنسز کا دفاع کریں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس جاری ہے، جس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹرجنرل، ڈی جی نیب آپریشن ودیگرافسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں بدعنوانی کی مختلف انویسٹی گیشنز اور انکوائریز کی منظوری کا امکان ہے۔

- Advertisement -

اجلاس میں چیئرمین نیب جاویداقبال نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا بدعنوانی برائیوں کی جڑہے ، جسے اکھاڑ پھینکنے کیلئے سرجری ضروری ہے، نیب ،پاکستان ساتھ ساتھ چل سکتے ہیں مگر نیب اورکرپشن نہیں۔

جاویداقبال کا کہنا تھا کہ میگاکرپشن کیسزمنطقی انجام تک پہنچانےکیلئےہر اقدامات کررہےہیں، نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ یا فرد سے نہیں ، نیب کا تعلق صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ نیب دباؤ اوردھمکی کی پرواہ کیے بغیر فرائض انجام دیتا رہا ہے، نیب پر بلاجواز تنقید کرنے کے بجائے ٹھوس ریفرنسز کا دفاع کریں۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کی کارکردگی کوقومی اورعالمی اداروں نے سراہا، قومی اورعالمی اداروں کا سراہنا نیب کیلئے اعزاز کاباعث ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں