بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، چیئرمین نیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، لوٹی رقم برآمد اور بدعنوانوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

[bs-quote quote=”اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک جانے والوں کو وطن واپس لایا جائے گا” style=”style-7″ align=”left” author_name=”چیئرمین نیب” author_job=”جاوید اقبال”][/bs-quote]

تفصیلات کے مطابق نیب ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے ملک سے بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لیے انسداد بدعنوانی کی موثر حکمت عملی وضع کی ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے، ہم ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہیں، اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک جانے والوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔

جاوید اقبال نے کہا کہ نیب پر اعتماد کی وجہ سے گزشتہ 13 ماہ میں بدعنوانی کی 54 ہزار درخواستیں وصول ہوئیں، 900 ارب روپے کرپشن ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے 561 افراد کو گرفتار کرکے گزشتہ 13 ماہ میں ان سے قوم کے لوٹے گئے تقریباً 3919.011 ملین روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے ہیں۔

مزید پڑھیں: پروپیگنڈا کیا گیا کہ نیب کی وجہ سے بیوروکریسی نے کام چھوڑ دیا ہے: چیئرمین نیب

چیئرمین نیب نے بتایا کہ نیب کی 2018 میں سزا دلوانے کی شرح 70.8 فیصد رہی جو کہ پاکستان میں انسداد بدعنوانی کے ادارے سے بہتر اور مثالی ہے۔

انہوں نے نیب کے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ دیانت داری، ایمان داری، ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق اپنی قومی ذمہ داریاں انجام دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں