تازہ ترین

میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ میگاکرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت پراسیکیوشن اور آپریشن ڈویژن کی ماہانہ کارکردگی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں علاقائی بیوروز کی کارکردگی کو موثر بنانے کے لیے نظام وضع کیا جائے۔

[bs-quote quote=”نیب کی کوششوں سے سرکاری اداروں کے ون ونڈو آپریشن میں نمایاں بہتری آئی ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”چیئرمین نیب” author_job=”جاوید اقبال”][/bs-quote]

چیئرمین نیب نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جس کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، نیب کی کرپشن فری پاکستان پالیسی کامیابی سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کی آگاہی، تدارک اور قانون پر عملدرآمد کی پالیسی جاری رہے گی، سیکشن 33 کے تحت آگاہی و تدارک پالیسی کا اختیار حاصل ہے۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ ملک بھر میں 60 پریونشن کمیٹیاں قائم کی ہیں، یہ کمیٹیاں سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر عوام کے مسائل حل کررہی ہے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کی کوششوں سے سرکاری اداروں کے ون ونڈو آپریشن میں نمایاں بہتری آئی ہے، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں 50 سے زائد کردار سازی انجمنیں بنانے کا تجربہ بھی کامیاب رہا۔

انہوں نے کہا کہ مضاربہ اسکینڈل اور غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے متاثرین کو رقوم واپس دلوانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -