The news is by your side.

Advertisement

نیب نے 297 ارب کی لوٹی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی: ‌جسٹس (ر) جاوید اقبال

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کے سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے.

چیئرمین نیب نے کہا کہ افسران کی کارکردگی جانچنےکے لئےگریڈنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، تاکہ وہ موثر انداز میں کام کرسکے.

ان کا کہنا تھا کہ نیب نے 297 ارب کی لوٹی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی، نیب نےجانچ پڑتال کےلیےفرانزک لیب قائم کرلی ہے.

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل اورعالمی اقتصادی فورم نے بھی نیب کی کارکردگی کو سراہا ہے. نیب سارک ممالک کےلیےبھی رول ماڈل ہے

چیئرمین نیب

چیئرمین نیب کہا کہ ادارے کی اعلیٰ کارکردگی کی بدولت پاکستان 175 ویں نمبر سے 116 ویں پرآ گیا، پاکستان میں تیزی سےکرپشن پرقابو پایاجارہا ہے.

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ سی پیک میں شفافیت کے لیے پاکستان اور چین میں معاہدہ ہے.

جسٹس جاوید اقبال نے نیب کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مضاربہ، نجی ہاوسنگ اسکینڈلزسے لوٹی ہوئی رقم واپس لی ہے.

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہ کہا کہ  ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل اورعالمی اقتصادی فورم نے بھی نیب کی کارکردگی کو سراہا ہے. نیب سارک ممالک کےلیےبھی رول ماڈل ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں