تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

قوم کے لوٹے گئے342ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرادیئے، چیئرمین نیب

اسلام آباد : قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوان عناصر اور دھوکہ باز اشتہاریوں کو پکڑنا نیب کی اولین ترجیح ہے، قوم کے لوٹے گئے342ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرادیئے گئے۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ جدید ٹکنیک کو بروئے کار لاتے ہوئے سائنسی بنیادوں پرہاؤسنگ و کوآپریٹو سوسائٹیوں کی طرف سے عوام کے ساتھ دھوکہ دہی، مالیاتی فراڈ کرنے والی کمپنیوں، بنک فراڈ،جان بوجھ کربنکوں کے قرضوں کی نادہندگی، اختیارات کے ناجائزاستعمال، منی لانڈرنگ اورریاستی فنڈز میں خردبرد جیسے وائٹ کالر، میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے بڑی کامیابیوں میں غیر قانونی طور پر عوام الناس سے لوٹی ہوئی 342 ارب روپے سے زائد کی رقوم کی وصولی ہے جسے قومی خزانہ میں جمع کرا دیا گیا ہے اور اس میں نیب افسران نے ایک پائی بھی نہیں لی۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے کام کے بوجھ کی درجہ بندی کرتے ہوئے موضوع اور مؤثر تیز رفتار کیسز کو نمٹانے کی مدت زیادہ سے زیادہ 10 ماہ مقرر کر رکھی ہے جس میں شکایت کی تصدیق سے انکوائری،تفتیش اور احتساب عدالت میں ریفرنس بجھوانے کا عمل شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلا تفریق کارروائیوں اور طاقت ور کے خلاف نمایاں اور بلا امتیاز کارروائیوں سے نیب کے وقار میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور یہی وجہ ہے کہ نیب نے بدعنوان عناصر کو ہاتھ ڈالا اور لوٹی ہوئی دولت وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 23 ماہ کے دوران نیب نے بدعنوانی کے 6 سو ریفرنس مختلف احتساب عدالتوں میں پہنچائے جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے۔

Comments

- Advertisement -