اتوار, اپریل 19, 2026
اشتہار

شرجیل میمن سے نا انصافی کا تاثر غلط ہے: چیئرمین نیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن سے ناانصافی کا تاثر غلط ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی گرفتاری احتساب عدالت کے حکم پر کی گئی تھی، شرجیل میمن سے ناانصافی کا تاثر درست نہیں۔

ان کہنا تھا کہ احتساب کاعمل بلا امتیاز اور قانون کے مطابق ہوگا۔ نیب احتساب میں کوئی فرق کسی بھی بنیاد پر روا نہیں رکھے گا۔

ان کے مطابق شرجیل میمن کے خلاف ریفرنس مجاز عدالت میں زیر سماعت ہے۔ شرجیل میمن کے وارنٹ گرفتاری مجاز عدالت نے جاری کیے، نیب نے صرف معزز عدالت کے حکم پر قانون کے مطابق عمل کیا۔

دوسری جانب نیب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیب کی کسی ٹیم نے لندن کا دورہ نہیں کیا، شواہد ملنے یا نہ ملنے کا تاثر درست نہیں۔

ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین نیب نے صدر نیشنل بینک کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی ہدایت بھی کی ہے۔


 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں