چیئرمین نیب نے میٹرواور پی آئی اے طیارے کی فروخت کی تحقیقات کا حکم nab
The news is by your side.

Advertisement

چیئرمین نیب نے میٹرواور پی آئی اے طیارے کی فروخت کی تحقیقات کا حکم

اسلام آباد : چیئرمین نیب جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں اور اس حوالے سے کوئی دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا.

تفصیلات کے مطابق چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال نے ملتان میٹرو پروجیکٹ کیس اور پی آئی اے طیارے کو کوڑیوں کے مول بیچنے پرانکوائری کا حکم دے دیا.

چئیرمین نیب جاوید اقبال جو کرپشن کے خاتمے کے لیے پرعزم اور ان مقدمات کو حل کرنے میں متحرک ہیں نے کہا کہ میٹرو پروجیکٹ کیس اور پی آئی اے کے طیارے کوڑیوں کے مول بیچنے پر تحقیقات کا اعلان کردیا ہے.

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آج کے بعد نیب کی ساکھ میں بہتری کے خلاف دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا اور میگا کرپشن کے مقدمات الماریوں میں نہیں رہنے دیں گے.

چئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے میگا کرپشن پر کارروائی کی رپورٹ تین ماہ میں دینے کا حکم بھی دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے مقدمات کو فوری طور پر حل کیے جائیں گے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں