کراچی : سر عام کی ٹیم کے انکشاف کے بعد چیئرمین نادرا عثمان مبین نے کراچی پہنچ گئے اور نادرا کے تین سینٹرز عارضی طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی شناخت دینے والے ادارے میں کرپشن اور عوامی شکایات کے باعث چیئرمین نادرا اچانک کراچی پہنچ گئے، چیئرمین نادرا عثمان مبین نے عوامی شکایات کے ازالے کیلئے نادرا کے تین سینٹرز عارضی طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا۔
عائشہ منزل، بلدیہ ون اور نیو کراچی سینٹر تاحکم ثانی بند رہیں گے ۔
یاد رہےکہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام سر عام میں جعلی شناختی کارڈ کے اجراء کے انکشاف کے بعد چیئرمین نادرا ایکشن میں ہیں، جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث پچاس افسر اور اہلکاروں کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔
اس سے قبل نادرا ہیڈ کوارٹرز کراچی سے اڑسٹھ نادرا اہلکاروں کا تبادلہ کیا گیا تھا۔