اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

’ملک میں 3 ہزار ڈبہ پٹرول پمپ اسٹیشن چل رہے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین اوگرا مسرور خان نے انکشاف کیا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں تین ہزار ڈبہ پٹرول پمپ اسٹیشن چل رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین اوگرا مسرور خان نے اسلام آباد مین آئل اینڈ گیس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے ہے کہ ملک بھر میں اس وقت تین ہزار ڈبہ پٹرول پمپ اسٹیشن چل رہے ہیں جن کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔

چیئرمین اوگرا نے کہا کہ وائٹ آئل پائپ لائن کا استعمال صرف 40 فیصد ہے۔ ایل پی جی کا ملکی انرجی مکس میں 1.3 فیصد حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 سالوں میں ایل پی جی کے استعمال میں زبردست اضافے کا امکان ہے اور لیکوئیڈ پٹرولیم گیس کا انرجی مکس میں حصہ 5 فیصد سے تجاوز کر جائے گا۔

چیئرمین اوگران نے مزید  کہا کہ ملک میں 200 کلو کے کمرشل سلنڈر متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔ ایل پی جی کی اسٹوریج ٹرانسپورٹیشن، معیاری سلنڈرمیں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں