چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے 27 تاریخ کو جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے، بانی کی رہائی کےلیے آواز اٹھانے کا عندیہ بھی دیدیا۔
تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے کہا کہ 27 تاریخ کو پشاور میں پی ٹی آئی کا جلسہ منعقد ہوگا، آئین اور قانون کی بالادستی، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے آواز اٹھائیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام بانی پاکستان تحریک انصاف کےساتھ ہیں۔
پی ٹی آئی جلسہ : اجازت نہ ملنے پر عدالت میں درخواست دائر
گزشتہ ہفتے بیرسٹر گوہر نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ مائنس ون فارمولا نہیں چل سکتا، پی ٹی آئی کے بانی ہی پارٹی چلا رہے ہیں اور میں ان کا نمائندہ ہوں۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے ہر فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی ان ہی کی رہنمائی میں فیصلے کیے جاتے رہیں گے، بانی پی ٹی آئی پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔
تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر سختیاں بڑھیں گی تو اس سے ملک کو مزید نقصان ہوگا، سختیاں دوریاں پیدا کرتی ہیں جبکہ ملکی حالات مزید بگاڑ کے متحمل نہیں ہو سکتے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے چاروں کمیٹیوں سے استعفیٰ دیدیا
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


