پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے استعفے کی خبروں کی تردید کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریارخان کہتے ہیں کہ استعفی دینےسے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، نہ مستعفی ہورہےہیں اورنہ ہی کسی کونکالا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہریارخان نے استعفی دینے کافیصلہ کیالیکن نجم سیٹھی کےبےحداصرار پر فیصلہ واپس لے لیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈمیں بگڑتےحالات سےشہریارخان بھی مایوس تھے۔ جس پر دلبرداشتہ چیئرمین پی سی بی نےاستعفی دینےکی پیشکش کردی۔ کہتے ہیں ان کے جانے سے مسئلہ حل ہوتا ہے تو گھرجانے کو تیار ہیں۔ استعفی کاسن کرنجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کومنانے میں لگے۔

نجم سیٹھی کاکہناتھاکہ شہریار استعفی نہ دیں، مل جل کرمسائل کاحل کرلیں گے۔ نجم سیٹھی کے بے حد اصرار پر شہریارخان نےمستعفی ہونےکا فیصلہ موخرکردیا

دوسری جانب فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ چیئرمین پی سی بی شہریارخان کوموصول ہوگئی ہے۔ شہریارخان کہتے ہیں دو سے تین روز میں رپورٹ منظرعام پرلائیں گے۔

ذرائع کےمطابق وقاریونس کوفارغ، سلیکشن کمیٹی تحلیل اور شاہدآفریدی کوکسی بھی فارمیٹ کاکپتان نہ بنانے کی سفارش کی گئ ہے۔

رپورٹ میں آفریدی کو شکست کاذمہ داربھی آفریدی کو ٹھہرایا گیاہے۔

ہیڈکوچ کےروکنے کےباوجودبھارت کے خلاف چارفاسٹ بولرز کھلانے کا الزام بھی آفریدی پرلگایاگیاہے۔

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے ان فٹ پلیئرزکو شامل کرنےپرسلیکشن کمیٹی کو بھی برطرف کرنے کی سفارش کی کردی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں