لاہور (25 جنوری 2026): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین سید محسن نقوی آج قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کریں گے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی آج قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کریں گے۔ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق کھلاڑیوں کو اعتماد میں لیں گے۔
تاہم بنگلہ دیش ٹیم کو ورلڈ کپ سے باہر کیے جانے کے آئی سی سی فیصلے کے تناظر میں پاکستان ٹیم کے ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ وزیراعظم کی منظوری سے ہوگا۔
آج آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اسکواڈ میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، فاسٹ بولر حارث رؤف اور وسیم جونیئر کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان ہو گیا، اہم کھلاڑی باہر
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


