پیر, جون 15, 2026
اشتہار

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ڈھاکا پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی ایک روزہ دورے پر بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا پہنچ گئے۔

رپورٹس کے مطابق پی سی بی چیئرمین محسن نقوی بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے عہدیداران سے ملاقات میں ایشیاء کپ پر بات چیت کریں گے۔

اپنے دورے کے دوران محسن نقوی بی سی بی کی ایڈ ہاک کمیٹی کے سربراہ تمیم اقبال سے ایشیاء کپ کے حوالے سے بات چیت بھی کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی پاکستان اور بنگلا دیش ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل بھی دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ڈھاکا کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں شروع ہو گیا ہے۔ پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس میچ میں پاکستان کی جانب سے دو نئے کھلاڑیوں، اذان اویس اور عبداللہ فضل کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے، جو اپنا پہلا بین الاقوامی ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ سیریز کا اچھا آغاز کرنا انتہائی اہم ہے اور ہمیں بنگلا دیش کے خلاف بہتر بولنگ کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

بابر اعظم بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر

انہوں نے نئے کھلاڑیوں کی شمولیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اذان اویس ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھا کر ٹیم میں آئے ہیں، جبکہ عبداللہ فضل نے بھی فرسٹ کلاس کرکٹ میں رنز بنا کر اپنی جگہ بنائی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں