site
stats
کھیل

پی سی ایل کا فائنل ہر حال میں لاہور ہی میں ہوگا، شہریار خان

لاہور :‌ چیئرمین پا کستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین بورڈ کو راضی کرنے کی کوشش کریں گے تا ہم کوئی غیر ملکی آئے نہ آئے پاکستان سپرلیگ کا فائنل لاہور ہی میں ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ سے پاکستان میں سیریز کھیلنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔

شہریار خان نے بتایا کہ پی سی بی کی پوری کوشش ہے کہ ویسٹ انڈین بورڈ کو راضی کرنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں جب کہ جائلز کلارک اٹھائیس جنوری کو پاکستان پہنچیں گے، ان کے ساتھ سیکورٹی وفد بھی لاہور آئےگا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہوچکی ہے اور اب تک کی صورت حال سے جائلز کلارک کو بریفنگ دی جائےگی جس کو جاننے کے بعد ویسٹ انڈین بورڈ اپنا فیصلہ تبدیل کرنے پر آمادہ ہو جائے گی۔

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے ایک بار پھر واضح کیا کہ پاکستان سپرلیگ کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا، چاہیں کوئی غیر ملکی پاکستان آنا چاہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top